آج کی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج کی انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کے ابھری ہے۔

وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی پارٹی نے ایک سے زیادہ صوبوں میں سیٹیں نہیں جیتیں۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کلین سویپ کی دعویدار پیپلز پارٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ ایک دفعہ پھر ہار گی، امید ہے آج کی انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد تین سالہ بہترین کارکردگی کی بدولت ہے۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تین سال میں ملک میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی۔ جنرل، ضمنی، جی بی، آزاد کشمیر انتخابات میں پے در پے کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

The post آج کی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ہوگی، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email