فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں نتائج پر پی ٹی آئی خوش ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں نتائج پر پی ٹی آئی خوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کی صدارت میں پی آئی ای ایم پی ایز اور ایم این ایز کا اجلاس جوہر دفتر میں منقعد ہوا جس میں ایم این اے عالمگیر خان، سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، رکن اسمبلی جمال صدیقی اور سدرہ عمران نے شرکت کی۔

علی زیدی نے اجلاس میں کہا کہ پی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سمیت کراچی میں دیگر نشستوں پر نتائج سے متعلق غور ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں 6 کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی نشستیں آتی ہیں اور فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں نتائج پر پی ٹی آئی خوش ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو فصیل کنٹونمنٹ بورڈ کے رزلٹ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان کی محنت اور لگن کی ہی وجہ سے آج ہم جیتے ہیں۔

The post فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں نتائج پر پی ٹی آئی خوش ہے، علی زیدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email