ملک کو ایک نئے جذبے سے خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

The post ملک کو ایک نئے جذبے سے خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email