کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کے ابھری ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کے ابھری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی پارٹی نے ایک سے زیادہ صوبوں میں سیٹیں نہیں جیتی، کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد تین سالہ بہترین کارکردگی کی بدولت ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تین سال میں ملک میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی، جنرل، ضمنی، جی بی، آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کلین سویپ کی دعویدار پیپلز پارٹی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ ایک دفعہ پھر ہار گیا، امید ہے آج کی انتخابی جیت اپوزیشن کی ہار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

The post کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی تمام صوبوں کی زنجیر بن کے ابھری ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email