ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے، عظمٰی بُخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ماشا اللہ ہم نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میاں فقیر حسین کا کنٹونمنٹ الیکشن کا رزلٹ روکنے کی کوشش کی اور اُن کا ریکارڈ ایک گاڑی میں رکھ کر پورا عملہ فرار ہو گیا۔ طارق گل بھی ان کے پاس پیچھے گئے۔

عظمٰی بُخاری نے کہا کہ اس دوران ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون سعدیہ تیمور کو پی ٹی آئی کے کچھ غنڈوں نے ہاکی سے مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر اس واقعہ پر اف آئی آر درج کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے رزلٹ چوری کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

عظمٰی بُخاری کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی دیکھ کر پی ٹی آئی بوکھلا سی گئی ہے اور اب یہی صحیح وقت ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے اور اب سعد رفیق جو بھی لائحہ عمل دیں گے وہ ہم آگے بڑھائیں گے۔

The post ہم پر امن ہیں اور پر امن رہیں گے، عظمٰی بُخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email