منال خان کو منہ دکھائی کی رسم میں احسن خان نے کیا دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کو منہ دکھائی کی رسم میں اُن کے شوہراحسن خان نے کیا تحفہ دیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں اور اس ہی دوران اداکار احسن منال خان کو ڈائمنڈ کا سیٹ منہ دکھائی کی رسم میں دیتے ہیں۔

ساتھ ہی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ اداکار احسن منال سے مذاق میں کہہ رہے ہیں کہ یہ سیٹ منال تم سے زیادہ پیارا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ❣AYESHAA ❣💞/_ (@aiman_minal_oficial)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اداکارہ منال اور احسن کی ولیمہ کی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ پیچ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by . (@_trendytwins)

دوسری جانب اداکارہ منال نے شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اپنی مایوں کی تقریب میں اداکارہ منال نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اداکار احسن محسن نے سیاہ رنگ کا لباس کے ساتھ پیلے رنگ کی واسکٹ پہنی تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس کے علاوہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی  ڈھولکی کی ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اورنج رنگ کے لباس میں اپنی ڈھولکی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکار احسن محسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق اپنے مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دو کارڈ شیئر کیے تھے۔

احسن محسن اکرام نے پوسٹ کیے جانے والے کارڈ میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ دھولکی کی تقریب کارڈ تھا۔

انسٹاگرام پر احسن محسن اکرم نے پوسٹ کیے جانے والے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا تھا کہ  احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جا نب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس خوبرو جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا گیا تھا۔

The post منال خان کو منہ دکھائی کی رسم میں احسن خان نے کیا دیا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email