جنوبی افریقہ میں خواتین کا عالمی نیزہ بازی ٹورنا منٹ

جنوبی افریقہ میں خواتین کا عالمی نیزہ بازی ٹورنا منٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں  پاکستان کی خواتین نیزہ باز ٹیم بھی حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 16سالہ نیزہ باز کھلاڑی مریم خان بھی ٹیم میں شامل  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ےہے کہ خواتین نیزہ باز ٹیم جنوبی افریقہ ایکوسوٹرین اینڈ ٹینٹ پیگنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر جا رہی ہے جبکہ  خواتین نیزہ باز ٹیم پاکستان ایکوسوٹرین فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر انٹرنیشنل ٹینٹ  پیگنگ دوستانہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین ٹیم کے لئے پاکستان رینجرز پولو کلب کی جانب سے  لاہور میں 2 ہفتے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ملک بھر سے خواتین نیزہ باز کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی۔

ڈی جی پاکستان رینجرز اور چیئرمین ایکوسوٹرین فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خواتین نیزہ باز ٹیم آئندہ ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے گی۔

The post جنوبی افریقہ میں خواتین کا عالمی نیزہ بازی ٹورنا منٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email