گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر محمد پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر محمد پنجاب چوہدری سرور کی گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں وفاقی حکومت کے صوبوں کے لئے ترقیاتی اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے، ملک کے معاشی و تجارتی حب کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئیے وفاقی حکومت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک کی  ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

اس موقع پر گورنر محمد پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں۔

گورنر محمد پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری پر  بھی خاص توجہ دی جارہی ہے۔

The post گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر محمد پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email