انشاءاللہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے ،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  انشاءاللہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اولین ہدف اور دشمن نمبر 1 ہونے کے باوجود ماشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اپنی انتخابی طاقت پر مقابلہ نہیں کرتی صرف ان کی حمایت پر انحصار کرتی ہے۔

The post انشاءاللہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن ہے ،مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email