تمام فریقین کو دوحہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کرنا ہو گا، ترجمان طالبان

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو دوحہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  افغانستان سے نائب وزیراعظم  قطر اور امیر قطر کے مشیر نے ملاقات کی ہے جس میں عبدالسلام، شیخ عبدالسلام، امیر خان متقی و دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان  کی مدد سے متعلق گفتگو کی گئی، افغان  قیادت نے مشکل وقت میں حمایت کرنے پر قطر حکومت کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں  دوحہ مذاکرات  کو اہم  کامیابی قرار دیا گیا۔

ترجمان افغان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو دوحہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا، قطری وزیر خارجہ کی جانب سے افغان  قیادت  اور عوام کو فتح مبارکباد پیش کی گئی اور انسانی امداد کیلئے عالمی طاقتوں سے تعلقات بہتر کرنے پر زور دیا گیا۔

The post تمام فریقین کو دوحہ معاہدے پر مکمل عملدر آمد کرنا ہو گا، ترجمان طالبان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email