حکومت کی جانب سے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے صحافیوں کے ہونے والے  احتجاج میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے خلاف ایسے ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

مسلم لیگ ن کی رہنماء نے کہا کہ یہ خوفزدہ لوگ حق سچ سے ڈرنے والے ہیں اور عمران خان کا اصلی چہرہ سب کو دکھا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، اتنے بزدل ہیں کہ جو کالا قانون لارہے ہیں اس کا ڈرافٹ بھی شعر نہیں کرتے۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کالے قانون کو پاکستان کی تمام تنظیموں کی جانب سے مسترد کیا گیا، ہم اس کالے قانون کو پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے دینگے۔

The post حکومت کی جانب سے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں،مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email