9/11 کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو بھی یاد رکھیں: مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کیا جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ 9/11 کی طرح، ہمیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے 9/11 کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ 20 سال پہلے، ایک اسکول کی طالبہ کے طور پر، میں نے ٹی وی پر افسوسناک واقعات دیکھے تھے۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اُس وقت اُن واقعات اور اُن کی وجہ سے میری زندگی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ جیسا کہ دنیا 9/11 کو یاد رکھتی ہے، آئیے اس پر بھی غور کریں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کتنی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی شہر نیویارک اور وشنگٹن میں 11 ستمبر 2001ء کو کیئے گئے دہشت گرد حملوں کو گزشتہ روز 20 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

نائن الیون حملوں میں 2 جہاز نیو یارک میں موجود عمارتوں ٹوئن ٹاورز سے ٹکرا دیئے گئے تھے۔

 جبکہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون پر بھی ایک طیارہ گرایا گیا تھا۔

ان حملوں میں کئی ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ان حملوں کو جواز بنا کر پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کر دیا تھا۔

The post 9/11 کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو بھی یاد رکھیں: مہوش حیات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email