آذربائیجان میں سہ ملکی فوجی مشقوں کا آغاز

آذربائیجان میں سہہ ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کی میزبانی میں “برادر ہڈ” کے نام سے تین ملکی مشقوں کا آغاز ہوگیا، مشقوں کی افتتاحی تقریب باکو میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہورہی ہیں، مشقوں میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں 11 سے 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

The post آذربائیجان میں سہ ملکی فوجی مشقوں کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email