کنزیٰ ہاشمی کی عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے اداکار عمران اشرف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دے دی۔

اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

کنزیٰ ہاشمی کی عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد

کنزیٰ ہاشمی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تھی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ دنیا کے سب سے حیرت انگیز شخص کو سالگرہ مبارک ہو۔

کنزیٰ ہاشمی نے عمران اشرف کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ صحت مند رہیں، خوش رہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار و ڈرامہ نگار عمران اشرف نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی ہے۔

اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصوت، دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں اور اُن کا ننھا سا بیٹا اُن کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اپنے بابا کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے۔

اداکار عمران اشرف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

The post کنزیٰ ہاشمی کی عمران اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email