کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگی امیدوار کا انوکھا انداز

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگی امیدوار نے ایک انوکھا انداز دکھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 9 کے ن لیگی امیدوار نے دفتر کے باہر رزلٹ سے پہلے ہی جشن شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد جمیل نے رزلٹ سے پہلے ہی دفتر کے باہر نوٹوں کی بارش کرنا شروع کردی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیدوار اور اس کے ساتھیوں نے آفس کے چھت پر کھڑے ہو کر نوٹ نچھاور کرنا شروع کر دیے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں نے پارٹی آفس کے باہر بھنگڑے بھی کیے۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگی امیدوار کا انوکھا انداز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email