ڈینگی سے بچنے کے چند مؤثر طریقے

مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں سے ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا عام ہیں۔

مون سون کے موسم میں مچھروں کی افزائش زیادہ ہوجاتی ہے اور مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے ان بیماریوں کے کیسز سامنے آتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان طریقوں سے ڈینگی اور ملیریا ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

اپنے گھر یا علاقے میں کھڑے پانی سے چھٹکارا حاصل کریں، کھڑا پانی مچھروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور مچھر کے کاٹنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

مچھر بھگانے والی کریمیں مچھروں کے کاٹنے سے عارضی تحفظ پیش کر سکتی ہیں اور آپ کو انہیں سونے سے پہلے یا دن میں کئی بار لگانا چاہئیے تاکہ مچھر آپ کے قریب نہ آئیں اور آپ ڈینگی جیسی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

سب سے پہلے کالی مرچ کا تیل مچھروں کو بھگانے میں مدد کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ لیمن گراس آئل کا بھی یہی حال ہے، یہ تیل آپ کے کمرے میں ڈفیوزر کے طور پر ڈینگی اور ملیریا کی روک تھام کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹی ٹری آئل مچھروں کو بھگاتا ہے اور مچھروں کے کاٹنے کو آرام دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو مچھر کے کاٹنے کے فوراً بعد ٹی ٹری آئل لگانے کی کوشش کرنی چاہئیے، یہ ڈینگی یا ملیریا کو نہیں روک سکتا لیکن یہ مچھر کے کاٹنے کو کم کرنے اور جلد کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ نیم کا تیل مچھروں کے خلاف ایک اور زبردست دوا ہے جسے آپ جِلد پر لگا سکتے ہیں اور یہ مچھروں کو بھگانے میں 100 فیصد مؤثر ہے۔

The post ڈینگی سے بچنے کے چند مؤثر طریقے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email