پاکستان ٹینس فیڈ ریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونیئر ٹیم ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان ٹینس فیڈریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونئیر ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف جونیئر انڈر12چیمپئن شپ کاکوالیفائنگ راؤنڈکل سے پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا،چمپئن شپ میں پاکستان،انڈیا،نیپال اور مالڈیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ٹیم کے کپتانوں،ریفریز اور مینجرز نے شرکت کی،اجلاس میں آئی ٹی ایف کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا گیا ،پاکستان ٹینس فیڈ ریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے اس  بار ٹیموں کو بھرپور سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پی ٹی ایف کے مطابق ایونٹ کے دوران کورونا ایس او پیز پر ستخی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن( پی ٹی ایف) کے مطابق اس لیول کا ایونٹ پاکستان میں ہونا پی ٹی ایف کی کامیابی ہے،اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران اس طرح کا انٹر نیشنل لیول کا ایونٹ پاکستان میں ہونا کھیل کیلئے نیک شگون ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن  کے صدر سلیم سیف اللہ   نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کھلاڑی اس ایونٹ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر کے ایشین لیول کے ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

The post پاکستان ٹینس فیڈ ریشن تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی ایف جونیئر ٹیم ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email