وزیراعظم کی وجہ سے 15 سال بعد آج کنٹونمنٹ الیکشن ہورہے ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی وجہ سے 15 سال بعد آج کنٹونمنٹ الیکشن ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، وہاں کی میڈیا جھوٹ بول رہی ہے، امید ہے طالبان دنیا کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی ، جوحالات ہیں اس میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی، دنیا سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کے اکاؤنٹس بحال کیے جائیں، افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانش مندی نہیں، چین اور امریکی صدر کا رابطہ بہت اچھی بات ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کل دنیا کی 8 انٹیلی جنس کے چیف پاکستان آئے، مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلارہا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، پاکستان کی افغانستان میں دلچسپی صرف امن کیلئے ہے، جو چوری چھپے آئے تھے انکو واپس بھیجا دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کہیں مہاجر کیمپ موجود نہیں، افغان سرحد پر باڑ لگائی تاکہ دہشتگردی نہ ہو، ہم دنیا کے ساتھ امن کی بات کریں گے، 8 سے 10 ہزار لوگوں کو 21 دن کے ویزے جاری کیے،  ہمارے پاس 40 لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں، طالبان حکومت مستحکم ہوگی تو مہاجرین کا بھی سوچیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندی لگانے کی باتیں کررہا ہے، کسی کو فرقہ واریت کی اجازت نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو کے کھیلنے کے دن ہیں، ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

The post وزیراعظم کی وجہ سے 15 سال بعد آج کنٹونمنٹ الیکشن ہورہے ہیں، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email