پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا، معید یوسف

وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اس طرح جواب نہیں دے رہی جس طرح دینا چاہیے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ پہلے دنیا جواب نہیں دیتی تھی اب جواب دے رہی ہے، پہلے یہ بات پاکستان نہیں کرتا تھا لیکن اب کرتا ہے۔

معید یوسف نے کہا ہے کہ ای یوانفارمیشن لیب کو پہلے بےنقاب کیوں نہیں کیا گیا؟ ای یوانفارمیشن لیب 15 سال سے کام کررہی تھی۔

وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، دنیا آج بھارت کے بیانیے کو سچ سمجھنے کو تیار نہیں ہے۔

The post پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا، معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email