منال خان کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ تصویر پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

حال ہی میں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان  کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ تصویر پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ  ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ منال خان نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن یعنی شادی کے موقع پر اپنے لئے انڈسٹری کے نامور میک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت کا انتخاب کیا  اوراس دن وہ اس قدر حسین لگ رہی تھیں کہ ہر کسی  نے اداکارہ کے منفرد دلہن لک کو دیکھتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ کو بھی داد دی۔

رپورٹس کے مطابق میک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ منال خان کے ساتھ اس مو قع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور ان کے دلہن لک کی تفصیلات بھی بتائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Q A S I M L I A Q A T 🇵🇰 (@qasimliaqat)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو کافی بولڈ قرار دیا جا رہا ہے اور میک اپ آرٹسٹ کے اس عمل پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین اداکارہ منال خان کے ساتھ بنائی گئی اس تصویر کو پسند کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت کی حوصلہ افزائی بھی کر تے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کردیا ہے۔

منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نام منال خان سے تبدیل کر کے منال احسن کردیا ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام تبدیل کرنے کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جہاں صارفین اور شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Q A S I M L I A Q A T 🇵🇰 (@qasimliaqat)

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں اور خاندان کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اداکارہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت سرخ رنگ کا عروسی لباس اوردیدہ زیب زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنی زندگی کے اس یاد گار ترین دن کے لئے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا

The post منال خان کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ تصویر پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email