نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کاروباری مواقع کی فراہمی دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد ملک بھر میں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر اور گلگت کے نوجوانوں میں بھی بزنس لون کی تقسیم میں تیزی آئی ہے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کامیاب کاروبار چلانے لگیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گلگت کی رہائشی خاتون صاحبزادی نے بزنس لون کے ذریعے کامیاب کاروبار کا خواب پورا کر لیا ہے، صاحبزادی نامی خاتون نے کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا تو چند دنوں میں 10 لاکھ کا قرض مل گیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے کاروبار سے لے کر بڑے بزنس تک بھرپور مدد فراہم کر رہی ہے،حکومت مشکل مالی حالات کے دوران نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے اقدامات خوش آئیند ہے، ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کی مالی مدد اور حکومتی تعاون کا سلسلہ تیز کریں گے، ہم بزنس لون کی فراہمی میں زبردست کامیابی پر عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

The post نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email