کینٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم  کامران بنگش کا کہنا ہے کہ آج کے  انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق  کامران بنگش نے عوام سے کینٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ شہری آج کینٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں جوق در جوق شریک ہوں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی ورکرز اور ٹائیگرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان داخلہ اور خارجہ دونوں محاذوں پر محفوظ ترین ملک بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کینٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں اسی قومی جذبے کا مظاہرہ کریں جو 2018  کے عام انتخابات میں نظر آیا تھا۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کینٹونمنٹ انتخابات میں شہریوں کی رہنمائی اور خدمت کا فرض بھی پوری خندہ پیشانی سے ادا کریں، کینٹونمنٹ انتخابات میں عوام لوٹ مار کرنے والی جماعتوں کو کلی مسترد کر دیں گے۔

The post کینٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئے گی، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email