بھارت داعش کے 5 تربیتی کیمپ چلا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ بھارت داعش کے 5 تربیتی کیمپ چلا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 سے سیز فائر کی خلاف ورزی میں 198 افراد جاں بحق ہوئے، بھارت کے 6 ڈریکونین قوانین ہیں جو کسی کو بھی دہشتگرد قراردے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت داعش کے 5 تربیتی کیمپ چلا رہا ہے، داعش کے تربیتی کیمپ چلانا باعث تشویش ہے، بھارتی پولیس نے 3 نوجوانوں کو قتل کر کے انہیں دہشتگرد قرار دیا، بھارتی فوج نے 3 ہزار 800 سے زائد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 8 سے 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے15 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، 2014 سے اب تک 15 ہزار 495 محاصرے، سرچ آپریشن کیے گئے، بھارت کی جانب سے 13 ہزار بچوں کو قید کیا گیا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 2014 سے 6 ہزار سے زائد املاک کو تباہ کیا گیا، املاک کو 15 ہزار سے زائد سرچ آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا، 2017 میں میجرنتن نے نوجوان کو جیپ سے باندھ کر تشدد کیا، بھارتی حکومت نے بعد میں میجرنتن کو تمغے سے نوازا، 89 دیہات میں 8 ہزار سے زائد اجتماعی قبریں سامنے آئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا ہے کہ کپواڑہ میں 17 افراد کی قبریں سامنے آئیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مقبوضہ کشمیر میں 231 افراد کو کرنٹ لگایا گیا ہے۔

The post بھارت داعش کے 5 تربیتی کیمپ چلا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email