لاہور میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے تیز اور طوفانی  بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر سے شہر میں سورج آب و تاب سے چمکے گا جبکہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں جہاں بارش ختم ہو گئی ہے ان علاقوں میں لیسکو نے 70 سے زائد فیڈرز بحال کرکے بجلی کھول دی ہے تاہم  78  فیڈرز ابھی تک  ابھی تک بند ہیں۔

ترجمان  لیسکو کا کہنا ہے کہ  فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے،     شام تک بجلی سپلائی مکمل بحال کر دیں گے۔

  لیسکو کا مزید کہنا تھا کہ  بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ قصور، کانا، روہی نالہ ، قصور روڈ کی ملحقہ  اکثر ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور  مانگا منڈی میں تاحال  بجلی سپلائی معطل ہے۔

The post لاہور میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email