آصف زرداری کا سابق ایم این اے ارشد گھرکی کے انتقال پر اظہار افسوس

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ایم این اے ارشد گھرکی کے انتقال پر افسوس کا  اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے مرحوم ارشد گھرکی کے خاندان سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم ارشد گھرکی  پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار ساتھی تھے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے ارشد گھرکی مرحوم کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا ہے،  اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم کی تاریخ بھی مقرر کر دی ہے، سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا، ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

The post آصف زرداری کا سابق ایم این اے ارشد گھرکی کے انتقال پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email