پاکستان کواسلامی ملک ہونےکی وجہ سےدبایا جاتا ہے،شیریں مزاری

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان کواسلامی ملک ہونےکی وجہ سےدبایاجاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کوزیادتی کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری  نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ یواین زیادتیوں کےباوجودبھارت کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہا؟

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کواسلامی ملک ہونےکی وجہ سےدبایا جاتا ہے، بھارت کیساتھ تجارت کی وجہ سےانسانی حقوق خلاف ورزی پرکچھ نہیں کہا جارہا ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری  نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نےبھارت کیخلاف پابندیاں کیوں نہیں لگائیں؟، یواین،یورپی یونین مقبوضہ کشمیرکےمعاملےپرکہاں ہے؟

انھوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت معاہدے پردستخط کےباوجود کیمیکل ہتھیاراستعمال کررہا ہے، بھارت کےپاس کیمیکل اسلحہ کا بڑاذخیرہ موجود ہے، بھارت عالمی برادری سےاسلحہ کےمعاملے پرجھوٹ بولتا ہے۔

The post پاکستان کواسلامی ملک ہونےکی وجہ سےدبایا جاتا ہے،شیریں مزاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email