اسپین کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ

اسپین کے وزیرخارجہ جوزے البرس پاکستان کے دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ جوزے البرس نے دورے کے دوران  وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپین کے وزیر خارجہ نے سفارتی مشنز اور بین الاقوامی اداروں کے شہریوں اور اہلکاروں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسپین کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لائے، اسپین، یورپی یونین کا اہم ملک ہے، ان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے دو طرفہ تعلقات ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ ،میرا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ  خیال ہو چکا ہے، میں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر ان کے سامنے پیش کیا اور ان کی تشویش کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

The post اسپین کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email