لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ آج ہوگا

لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ میں لاہور کینٹ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے آتے ہیں، لاہور کینٹ کے علاقوں کو لاہور کنٹونمنٹ کا نام اور والٹن کے علاقوں والٹن کنٹونمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں،  لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے 111 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، 66 سیاسی جماعتوں کے امیدوار جبکہ 45 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 209754 جبکہ کل پولنگ اسٹیشنز 121 ہیں، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 90 ہزار جبکہ کل پولنگ اسٹیشنز 236  ہیں۔

خیال رہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 10 واڑز ہیں، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے فائنل 159 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی مسلم ن کے 10  اور پی ٹی آئی کے 10 امیدوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

The post لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email