ورلڈ کپ کھیلوں گا تو عزت کے ساتھ کھیلوں گا،محمد حفیظ

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلوں گا تو عزت کے ساتھ کھیلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کو کیریبین لیگ چھوڑ کر وطن واپس بلا لیا ہے ، اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ  میرا این او سی 18 تاریخ تک تھا، صرف مجھے کیوں واپس بلایا عماد وسیم کو کیوں نہیں بلایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کرکٹر ایک ہی لیگ کھیل رہے ہیں، ایک ساتھ ہی پاکستان واپس آنا تھا مگر مجھے بلالیا گیا ہے۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ذاکر خان اور وسیم خان نے جان بوجھ کر مجھے سی پی ایل مکمل نہیں کرنے دی جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف پہلا ٹی ٹوئنٹی 25 ستمبر کو کھیلنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں 18 تاریخ کو اجازت لے کر لیگ کھیلنے گیا، اچانک واپسی پر میری سبکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو 16 ستمبر کو لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

The post ورلڈ کپ کھیلوں گا تو عزت کے ساتھ کھیلوں گا،محمد حفیظ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email