دو دہائیوں سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بڑی قیمت ادا کی، سابق امریکی صدر

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بڑی قیمت ادا کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم نے افغانستان میں جنگ شروع کر کے القاعدہ کا تختہ الٹ دیا تھا، بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج واپس بلائی اور طالبان اقتدار میں آگئے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بڑی قیمت ادا کی ہے، افغانستان سے انخلا پر ہمارے رہنماء خراب منصوبہ بندی کے باعث بے وقوف بنے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن اور نا اہل انتظامیہ نے جنگ کے 20 سال کی شکست کے ساتھ ہتھیارڈال دیئے۔

The post دو دہائیوں سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بڑی قیمت ادا کی، سابق امریکی صدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email