بھارت نے 20 سال سے ہمارے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، سہیل شاہین

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ بھارت نے 20 سال سے ہمارے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔

پاکستان کے نمبر 1 نیوز چینل بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ حلف برادری کی تقریب کے لیے دوسرے ممالک سے مہمانوں کو بلانا تھا، تقریب کے دعوت نامے اور پروٹوکول کے لیے وقت درکار تھا، اس وقت ملک کے عوام کو انتظامیہ کی زیادہ ضرورت ہے، حلف برداری کی تقریب پہلے بھی پلان کاحصہ نہیں تھی، حلف برداری کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سے متعلق پالیسی مستقبل میں طے کریں گے، ہمارے ملک کی ثقافت دیگرممالک سے مختلف ہے، مستقبل قریب میں آزاد افغانستان میں آئین بنائیں گے، تمام معاملات کے لیے قوانین اور لائحہ عمل بنائیں گے، کسی بھی ملک میں مظاہرے کی اصولی طور پر اجازت لی جاتی ہے، مظاہرے کرنا حق ہے لیکن صدارتی محل میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ بھارت نے سوشل میڈیا پر امریکی جہاز کی تصویر ڈالی اور جھوٹ بولا، بھارت نے 20 سال سے ہمارے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 سال جنگ اس لیے لڑی کے ہم آزاد ہوں، کوئی بھی ملک بیرونی مداخلت قبول نہیں کرتا، نائن الیون میں کوئی افغان ملوث نہیں تھا، نہ کوئی ثابت کرسکا، نائن الیون کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بے گناہ لوگ شہید ہوگئے، وہ بھی شہید ہوئے جو نائن الیون یا ٹوئن ٹاور کو جانتے بھی نہیں تھے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ اللہ کی نصرت اورعوام کی حمایت سے جنگ جیتی، سوویٹ یونین کے خلاف جنگ آزادی جیتے، تب بھی کہا گیا یہ ممکن نہیں، کہا گیا اس وقت دوسرے ممالک ساتھ تھے اس لیے طالبان جیتے، کہا گیا اس بار اسلحہ ہے نہ دوسری افواج، طالبان کی جیت ممکن نہیں، اللہ کی نصرت اورعوام کی حمایت سے جنگ جیتی، ہم نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے وعدوں کو پورا کیا، امریکا نے معاہدے کی کئی بارخلاف ورزی کی، اس کے باوجود انخلا کے دوران کوئی امریکی قتل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب افغانستان کے وزیردفاع تعینات ہوچکے ہیں۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ آج بھی میڈیا آؤٹ لیٹس میں خواتین کام کررہی ہیں، وزارت صحت نے بھی خواتین کو اپنی نوکریوں کو واپس آنے کو کہا، ہمارے خلاف جھوٹی خبریں پراپیگنڈا کے تحت چلائی جاتی ہیں، کوئی میڈیا اگر خبر کی تصدیق نہیں کرسکتا تو بہتر ہے نہ چلائے، افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، یہ ہماری پالیسی کا بھی حصہ ہے، جوبھی پالیسی کیخلاف عمل کریگا اسکے خلاف کارروائی کرینگے، کسی دھڑے کو اجازت نہیں کہ کسی ملک کیخلاف افغان سرزمین استعمال کرے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق فیصلہ مستقبل میں کرینگے، خودکش بمبار ہمارے زیرکنٹرول گیٹ سے ایئرپورٹ میں داخل نہیں ہوئے تھے، جو گیٹ امریکن فورسز کے قبضے میں تھے وہاں سے بمبار داخل ہوئے تھے، امریکا نے کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ حملے میں ہمارے فوجی ہلاک ہوئے، افغانستان کے حالات کو مدنظر رکھتےہوئے عام معافی کا اعلان کیا۔

The post بھارت نے 20 سال سے ہمارے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے، سہیل شاہین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email