اداکارہ حرا مانی نے عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دیدیا

پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دے دیا۔

اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ہم سب آپ کو بہت پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ عمر بھائی ،اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی دے۔

حرا مانی نے مزید لکھا کہ عمر شریف آپ پاکستان کی جان ہیں، سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کو اللّٰہ تعالیٰ  ہمیشہ پر نور رکھتا ہے۔

حرا نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری یہی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بالکل ٹھیک کردے۔

The post اداکارہ حرا مانی نے عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email