خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 25 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 250 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 476 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار258 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 586 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار40 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی  تعداد 2496 ہوگئی ہے، پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار 981 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 11 ہزار537 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور مردان میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 77 افراد، لوہر چترال میں 88 افراد، بنوں میں 28 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email