سی ویو پر پھنسنے والے جہاز کا سروے مکمل، جہاز کو کیا نقصان پہنچا؟

کراچی کے ساحل سی ویو کی ریت میں ڈیڑھ ماہ  تک پھنسے رہنے والے غیر ملکی کارگو جہاز ہینگ ٹونگ کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کراچی پورٹ ذرائع کے مطابق آج جہاز کا زیر سمندر سروے کیا گیا، جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس کی باڈی بالکل ٹھیک ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کو نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ریت میں آپھنسا تھا ،ہینگ ٹونگ کے کیپٹن  کی مدد کی دہائیاں پورٹ کنٹرول ٹاور نے سنی ان سنی کر دی تھیں اور جہاز سی ویو کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔

چند روز قبل ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا۔

The post سی ویو پر پھنسنے والے جہاز کا سروے مکمل، جہاز کو کیا نقصان پہنچا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email