مظفر گڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا شکار

مظفر گڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ میں تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ہرپلو میں پیش آیا جہاں 13 سالہ فرزانہ کو کاشف لانگ نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سالہ فرزانہ کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی ہوئی تھی۔

فرزانہ بی بی کا کہنا تھا کہ کاشف لانگ کی جانب سے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، میری اعلیٰ حکام سے گزیرش ہے کہ مجھے انصاف دیں۔

ذرائع کے مطابق 13 سالہ فرزانہ کی جانب سے ڈی پی او مظفر گڑھ اور آر پی او سے انصاف کی اپیل کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

The post مظفر گڑھ میں حوا کی ایک اور بیٹی زیادتی کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email