کرکٹ میچ کے دوران ایسا کیا ہوا کے میچ روکنا پڑا؛ دلچسپ ویڈیو وائرل

آئرلینڈ میں ہونے والے خواتین کے کرکٹ میچ کو کتے نے آکر رکوادیا جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

وائرل ویڈیو میں خاتون کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لئے دوڑیں تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوگیا اور گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگادی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے کو پکڑنے کے لئے فیلڈنگ پر موجود کھلاڑی اس کی طرف دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا۔

تھوڑی دیر بعد کتا خود ہی بیٹر کے پاس پہنچ گیا اور گیند تھما دی۔

 کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لئے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد کرکٹ میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

 

The post کرکٹ میچ کے دوران ایسا کیا ہوا کے میچ روکنا پڑا؛ دلچسپ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email