فارنرز سیکیورٹی سیل کی جانب سے پہلے سیکیورٹی کنونشن کا انعقاد

فارنرز سیکیورٹی سیل کی جانب سے پہلے سیکیورٹی کنونشن کا انعقاد کراچی میں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطے میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی صدارت میں کراچی میں کنونشن کا انعقاد اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں منقعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنونشن کا انعقاد غیر ملکیوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کنونشن میں ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل اظہر خان نے شرکاء کو غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنونشن میں چینی شہریوں پر ماضی میں کیے گئے حملوں کے تناظر میں کیے جانے والے سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

ڈی آئی جی مقصود احمد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی تعاون سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک اہم جز ہے۔

ذرائع کے مطابق کنونشن میں حکومت کی منظور کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کنونشن کے دوران کنونشن میں شرکت کرنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن میں پاک فوج، سندھ رینجرز، سی پی ای سی، پولیس، چینی شہری اور تمام سٹیک ہولڈرز کے عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔

The post فارنرز سیکیورٹی سیل کی جانب سے پہلے سیکیورٹی کنونشن کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email