وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ امریکا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایک بار پھر امریکا کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ ایک بار پھر امریکا روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا جانے کے لیے غیر ملکی ایئرلاین میں سیٹ بک کر والی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ آج رات نجی دورے پر ایک ہفتے کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ تین ماہ میں تیسری بار امریکا کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، مراد علی شاہ کی امارات ایئرلاین کی پرواز میں سیٹ بک ہے۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ امریکا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email