سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری

سرکاری اسکقولوں کے طلباء کے لئے خوشخبری، لاہور بورڈ نویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئے سرکاری سکولوں کے طلباء سے دیا وصول نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  نویں جماعت کے طلباء سے رجسٹریشن کی مد میں 800 روپے وصول نہیں ہوں گے لاہور بورڈ نویں کے سرکاری طلباء سے صرف پراسیسنگ فیس کی مد میں 395 روپے وصول کرے گا ۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء کی آن لائن رجسٹریشن کی 15 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیزکو بند کرانے کے احکامات  جاری کئے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عمل درآمد کرانا ہوگا، شہر بھر میں15 ستمبر تک اکیڈمیز بھی بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے ساتھ اکیڈمیز کو بھی بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

The post سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email