سرگودھا کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء، علاقے کے رہائشی پر پراثرار تشدد

سرگودھا کے نواحی علاقے چک مبارک میں رہائشی پر پراثرار تشدد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے شہر بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں پیش آیا جہاں سابقہ رنجش پر بااثر ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی عدالت لگاتے ہوئے علاقے کے رہائشی ارشد پر سنگین تشدد کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ارشد کو ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے مارنا شروع کیا اور بدترین تشدد کے بعد گلیوں میں گھسیٹتے رہے۔ تشدد سے ارشد کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد کو تشدد کا شکار بنانے والے تمام افراد کا تعلق چک مبارک کی پنجوتھہ برادری سے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اہل علاقہ بااثر افراد سے غریب محنت کش کی جان چھڑوانے کے لیے منت سماجت کرتے رہے پر ملزمان نے رکنے کا نام نہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ بھیرہ پولیس نے تشدد کا شکار ارشد کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے بتایا کہ یحییٰ پنجوتھہ نامی شخص کی ارشد نامی نوجوان سے سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے یحییٰ پنجوتھہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ارشد کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ اپنے گھر جا رہا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ کو ملزمان کو گرفتار اور مقدمے کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

The post سرگودھا کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء، علاقے کے رہائشی پر پراثرار تشدد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email