نمرہ خان کی سادگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی مشہور اداکارہ نمرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

نمرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ساڑی زیب تن کی ہوئی ہے۔

شئیر کی گئی تصاویر میں نمرہ خان بلکل سادہ ہیں ،اداکارہ کی خوبصورتی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

انہوں نے تصاویر کے کپشن میں لکھا کہ میرے لئے میری دنیا ہو تم، چھو کر جو گزری وہ ہوا ہو تم، میں نے جو مانگی وہ دعا ہو تم۔

نمرہ خان کے چاہنے والے ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

نمرہ خان کی جانب سے لی گئی تصاویر میں اداکارہ نیلے رنگ کی جینس اور کالی رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھیں ، تصاویر میں اداکارہ کو ورک آؤٹ کرتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

اس سے قبل نمرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے زندگی کے ہر گزرتے دن کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

اپنے جاری کئے جانے والے پیغام کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی  جس میں وہ اپنا ہر گزرتا دن اور اس کا انداز بتارہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ نمرہ خان ہر بار لفٹ سے باہر نکلتی تھیں اور ہر بار ان کا آؤٹ فٹ چینج ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

The post نمرہ خان کی سادگی کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email