کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان پریزائیڈنگ آفیسرز میں تقسیم

کنٹونمنٹ بورڈ ملتان الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان پریزائیڈنگ آفیسرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ ملتان الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان سلیم اختر اور چودھری بابر حسین کی موجودگی میں ریجنل الیکشن کمیشن آفس سے کینٹ اور ایف جی سکولز پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ عملے نے سیکیورٹی کے ہمراہ گاڑیوں پر سامان لے کر پولنگ اسٹیشنز پہنچایا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتان کے 10 وارڈز میں 16 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن میں 17 ہزار 825 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 38 امیدوار میدان میں ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن پر 770 پولیس اہلکار اور رینجرز بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے پولنگ کل 12 ستمبر کو شروع ہو گی۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان پریزائیڈنگ آفیسرز میں تقسیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email