ماہرہ خان مستقبل میں کس طرح کے کردار منتخب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے فلم و ٹیلی ویژن کے لئے پروجیکٹس کے انتخاب کے نئے طریقے کار اور کرداروں کے بارے میں کھل کر بتادیا۔

ماہرہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جیسے میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں اسے جینے لگ جاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھیں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل میں کرداروں کو منتخب کرنے سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مخصوص فلم ساز اور پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے کی افواہوں کی تردید کردی۔

The post ماہرہ خان مستقبل میں کس طرح کے کردار منتخب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email