سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

پاکستان بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے 5 سالہ لاء ڈگری پروگرام کی فیکلٹی اور سہولیات سے آگاہ کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو نے رواں سال 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کا آغاز کیا ہے، لاء پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2021 ہے۔

سینیٹر تارڑ نے لاء پروگرام کے طلباء کے لیے لائبریری اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ جی سی یو کا لاء ڈگری پروگرام شروع کرنا احسن اقدام ہے، جی سی یو کو ان ماہرین کی رہنمائی حاصل رہے گی۔

پاکستان بار کونسل کی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ جی سی یو کو ڈگری کی نہیں بلکہ ان اقدار، اخلاق اور اعتماد کی وجہ سے یاد رکھتے ہیں جو گورنمنٹ کالج نے انہیں سکھائے۔

وائس چانسلر نے اعظم نذیر تارڑ کو لاء پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی سی یو کا ایل ایل بی (آنرز) پروگرام انتہائی احتیاط سے بہترین ماہرین قانون کی رہنمائی کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جی سی یو کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور کنٹرولر امتحانات شہزاد احمد بھی موجود تھے۔

The post سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email