عمر شریف کے سفری دستاویزات تیار کیے جارہے ہیں، زرین غزل

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عمر شریف کے سفری دستاویزات تیار کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کے حکم پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں یہ انتظامات کیے جارہے ہیں۔

زرین غزل  کے مطابق عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ منتقل کروانے کے انتظامات  کیے جارہے ہیں اور ائیر ایمبولنس کے لئے بھی کوشش کر رہے ہیں، جلد حل نکل آئے گا۔

زرین غزل کا کہنا ہے کہ امریکہ میں عمر شریف کا علاج ریما کے شوہر ڈاکٹر شہاب کریں گے ،ممکن ہے پیر تک عمر شریف امریکہ کے لئے روانہ ہو جائیں۔

 

The post عمر شریف کے سفری دستاویزات تیار کیے جارہے ہیں، زرین غزل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email