احمد علی بٹ کا عمر شریف کی  صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستانی اداکار و گلوکار احمد علی بٹ نے بھی کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمر شریف کی صحت کے لئے جہاں دیگر شوبز اسٹارز ان کی صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں وہیں احمد علی بٹ نے بھی عمر شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر عمر شریف کی تصویر شیئر کی۔

احمد علی بٹ نے تحریر کیا کہ کنگ کی صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ،عمر شریف کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے جس کے حوالے سے ان کی اہلیہ بھی کہہ چکی ہیں کہ کامیڈین کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

عمر شریف کے اہلِ خانہ انہیں علاج کے لئے بیرون ملک لے جانا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے فوری ویزا کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

The post احمد علی بٹ کا عمر شریف کی  صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email