مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے 16 سالہ لڑکے کے کیس میں مزید پیشرفت

مظفرگڑھ میں پورنوگرافی سے بلیک میل ہونے کے بعد مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے 16 سالہ لڑکے  ظہرین حیدر کے کیس میں مزید پیشرفت  سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مقدمےمیں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی ، مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو ایف آئی اے ملتان کی جانب سے سندھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اب تک 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ  مقدمے میں کل 6 ملزمان نامزد تھے  اور اب تک 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،باقی 2 کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ خانگڑھ میں درج 16سالہ لڑکے سالہ ظہرین حیدر کے ساتھ 6افراد نے زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بنانے کے بعد اسکو مسلسل بلیک کرتے ہوئے رقم کا تقاضہ کیا جاتا رہا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ظہرین حیدر  کو جوس میں زہر دیکر قتل کر دیا تھا،ایف آئی اے نے موبائل میں موجود ثبوت کی وجہ سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

The post مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے 16 سالہ لڑکے کے کیس میں مزید پیشرفت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email