سوشل میڈیا پر موت کی افواہ پھیلنے کے بعد ڈاکٹر عبد القدیر کا اہم بیان سامنے آگیا

گزشتہ روز سوشل میڈ یا پر عبد القدیر خان کی موت کی افواہ پھیلنے کے بعد ڈاکٹر عبد القدیر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ ان کے بارے میں بری خبریں پھیلا رہے ہیں، آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہونگے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میری بیماری اور میری وفات سے متعلق بھی خبریں لگا رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں، کئی سال ابھی اللہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے د ل جلاسکوں۔

ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، اگر ایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہوجائے گا۔

The post سوشل میڈیا پر موت کی افواہ پھیلنے کے بعد ڈاکٹر عبد القدیر کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email