آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں گزشتہ 20دنوں میں 9بار قیمت بڑھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر اسلم گل کا کہنا ہے کہ اب ہمارے لیے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے،گندم مہنگی ہو گی تو آٹامہنگا ہو گا اور اگر آٹا مہنگا ہوا تو روٹی کا ریٹ بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر نہیں چاہتی کہ نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو تو ہمیں ریلف دے۔

اسلم گل کا کہنا تھا کہ آٹے کا تھیلا 1020 روپے ہی رہا تو روٹی ہم اسی ریٹ میں سیل کریں گے،آٹے کا ریٹ 1030 روپے سےتجاوز کرگیا تو پھر روٹی 12 روپے اور نان 18 روپے بیچنے پر مجبور ہوں گے۔

 صدر نانبائی ایسوسی ایشن  اسلم گل کا مزید کہنا تھا کہ اگر 20 ستمبر تک آٹے اور فائن کا ریٹ کم نہ کیا تو ہم  12 روپےکی روٹی اور 18 روپے  کا نان سیل کریں گے۔

The post آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email