جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر مملکت

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت علی بابا 40 چوروں سے گھبرانے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور پرچی چیئرمین کی محنت رنگ لے آئی ہے، آئندہ الیکشن میں سندھ کی عوام بھی پیپلز پارٹی کو الوداع کرنے کا ارادہ کر رہی ہے ، عوام نے 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ کی طاقت سے ریجیکٹ کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگانے والے بلاول  نے سندھ کی عوام کوغربت، بےروزگاری،صحت کی ناقص سہولیات اور بدامنی کا شکار ہونے کے لیے تنہا چھوڑ دیا ، پرچی چیئرمین عوام کو جدوجہد تیز کرنے کا کہہ رہے ہیں تاکہ وہ اسی آڑ میں کرپشن ،منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس بنا سکیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول کی حکومت گرانے کی خواہش باقی خواہشوں کی طرح جلددم توڑ جائے گی ، پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اپنی اور اپنے خاندان کی جیبیں بھریں اور بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں ، بلاول ٹھیک کہتے ہیں کہ ان کے علاوہ کسی نے جیالوں کو نہیں جھکایا۔

The post جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، وزیر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email